بغداد کے علاقے جکوک میں مرجع عالی قدرکےوکیل کی خدمات

بغداد کے علاقے جکوک میں مرجع عالی قدرکےوکیل کی خدمات



6/3/2016


حشد شعبی کے شہداءکے خاندانوں میں امدادی سامان کی تقسیم

بغداد کے علاقے جکوک میں غذائی اشیا پر مشتمل امدادی سامان تقسیم کیا گیا جس میں ہر وہ چیز موجود تھی جسکی ایک گھرانے کو ضرورت ہوتی ہے۔

شیخ ریاض حمدانی جوکہ آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر حسین نجفی (دام ظلہ الوارف ) کے دفتر کے بااعتماد فرد ہیں انہوں نے بتایا کہ ۲۴۰محتاج خاندانوں میں امدادی اشیاءتقسیم کی گئیں اوریہ اشیاءمقدس جہادی نوجوانوں (حشد مقدس) کے گھرانوں کو بھی تقسیم کی گئیں۔  اور مرجع عالی قدرکے وکیل نے مزید اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ گزشتہ ایام میں بھی  اسی طرح غذائی اشیا ء پر مشتمل امدادی سامان تقسیم کیا گیاہےاور اس کوانشاءاللہ ہمیشہ اسی طرح   ہر ماہ رابطہ فدک کے تعاون سےجاری رکھا جائے گا اور اسکے علاوہ مزید اعمال خیریہ اور اپنی سرگرمیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں