حرم حضرت امیرالمومنین علیہ السلام کے خدام محضر مرجعیت میں مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی (دام ظلہ الوارف)

حرم حضرت امیرالمومنین علیہ السلام کے خدام محضر مرجعیت میں مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی (دام ظلہ الوارف)

14/2/2018

نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف میں حرم حضرت امیر المومنین علیہ السلام  کے خدام اور عراقی سرمایہ داروں کے مشترکہ وفد سے ملاقات میں سنجیدگی سے عراقیوں سے متعلق تمام تر شعبہ حیات میں مزید بہتری لانے کے ساتھ ساتھ بے روزگاری کہ جو آج عراق میں ایک اہم مسئلہ بن گیا ہے اسے حل کرنے کیلئے غور و خوض اور اخلاص کے ساتھ عمل کرنے کی دعوت دی۔
آپ نے زور دیتے ہوئے فرمایا کہ عراق عظیم عظمت کا حامل ملک ہے لہذا عراقیوں کو چاہئے کہ مل کر اسے بلند مرتبے تک لے جانے اور اسکے شایان شان کام کریں۔
دوسری جانب آئے ہوئے وفد نے مرجع عالی قدر دام ظلہ کا انکی پدرانہ نصیحتوں اور حسن استقبال پر انکا شکریہ ادا کیا۔

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں

بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں