داعشی دہشت گردوں کی طرف سے کھنڈر میں تبدیل کئے گئے علاقوں کے تعمیری نو کےامور کے انچارج محضر مرجعیت میں

داعشی دہشت گردوں کی طرف سے کھنڈر میں تبدیل کئے گئے علاقوں کے تعمیری نو کےامور کے انچارج محضر مرجعیت میں

5/7/2018




مرجع مسلمین و جہان تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف میں داعشی دہشت گردوں کی طرف سے کھنڈر میں تبدیل کئے گئے  علاقوں کے تعمیری نو کےامور کے انچارج  محترم مصطفی ہیتی صاحب سے مخاطب ہوتے  ہوئے  تاکید فرمائی کہ عراقی عوام کے ساتھ انصاف کیا جائے اور انکی ضرورتوں کو پورا کرنے کی پوری کوشش کرنا چاہئے اسلئے کہ یہ انکا قانونی و انسانی حق ہے۔
محترم مصطفی ہیتی صاحب نے مرجع عالی قدر دام ظلہ کی خدمت با برکت میں داعشی دہشت گردوں کی طرف سے کھنڈر میں تبدیل   ہو چکے علاقوں کے تعمیر نو کیلئے اختیار کئے گئے پروجیکٹوں اور منصوبوں کو پیش کیا۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ نے مزید ارشاد فرمایا کہ  عراقیوں نے  مرجعیت نجف اشرف کی آواز پر لبیک کہا  اور ہمارے بہادر جوانوں کی بہادری اور انکی قربانیوں اور عراقی قبائل کی قربانیوں کی برکت سے عراق داعشی دہشت گردوں سے آزاد ہو سکا۔

بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں