نفس، معاشرے اور اپنی پہچان کی حفاظت کے لئے شریعت کی پابندی ضروری ہے

نفس، معاشرے اور اپنی پہچان کی حفاظت کے لئے شریعت کی پابندی ضروری ہے



7/12/2018


مرجع مسلمین و جهانِ تشیّع حضرت آیة الله العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظله الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف  میں بصرہ سے آئے  ہوئے زائرین سے پدرانہ نصیحتوں و ضروری ارشادات کے بعد اپنے خطاب میں فرمایا کہ نفس، معاشرہ اور معاشرے  کی پہچان و شناخت  کو محفوظ رکھنے  کے لئے شریعت کی پابندی ضروری ہے اسکے ساتھ ساتھ غِیبت، لالچ، حرام چیزوں کی طرف نظریں اٹھانا اسے ہمیں معاشرے سے بہر صورت دورکرنا ہوگا اور اسلامی اصول واپنی ثقافت کا پابند بنانا ہوگا تب کہیں جاکر ہم ایک کامیاب معاشرہ کی تشکیل دے پائیں گے۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ بعض امنی عہدیداروں کی جانب سے ڈاڑھی منڈوانے کے اصرار پر ہمیں حیرت ہے اسلئے کہ وہ امنی تنظیموں سے وابستہ  افراد پر اس حرام فعل کو ذبردستی تھوپ رہے ہیں جبکہ وزارت داخلہ نے رسمی طور پر ایک لیٹر صادر کرکے اپنے موقف کو بیان کیا ہے کہ ان کی وزارت سے وابستہ افراد  ڈاڑھی سے متعلق شرعی موازین کا پاس و لحاظ رکھنے میں آزاد ہیں۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے حکومت کو نصیحت کی کہ  شرعی احکام کا بہر صورت احترام کیا جائے اور وزارت داخلہ کے حکم کا احترام کرتے ہوئےاسےسختی سے نافذ کیا جائے تاکہ افواج عراق اور دیگرامنی تنظیموں سے وابستہ افراد فعل حرام کے ارتکاب سے بچ سکیں۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں