مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں نجف اشرف میں جمہوری اسلامی ایران کے قونصل خانہ کا وفد

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں نجف اشرف میں جمہوری اسلامی ایران کے قونصل خانہ کا وفد



21/8/2019


مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف  میں زیارت کو آئے جمہوری اسلامی ایران کے قونصل خانے  کےوفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان سے اپنی پدرانہ نصیحتوں اورضروری ارشادات میں امت مسلمہ کےروابط کومزید مستحکم کرنے پرتاکید فرمائی۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نےفرمایا کہ تمام اسلامی ممالک کو چاہئےکہ وہ باہمی تعاون کو فروغ دیکر اپنی عزت و کرامت کی حفاظت کریں ساتھ ساتھ ہرممکنہ وسائل سے  مقامات مقدسہ کی زیارت کو آنے والے زائرین کی خدمت  کریں اسلئے کہ اسی میں امت کی بھلائی ہے۔
اپنی جانب سے وفد نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا انکی پدرانہ نصیحتوں اور وقت دینے پر شکریہ ادا کیا۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں