مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں امنی تنظیموں کے عہدیدار

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں امنی تنظیموں کے عہدیدار



21/8/2019


مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں عید کی مبارکباد دینے  آئے نجف اشرف کی پولیس کے سربراہ کی زیر قیادت امنی تنظیموں  کے عہدیداروں کے وفد سےاپنی  پدرانہ نصیحتوں اورضروری ارشادات  میں  منشیات   کی روک تھام اور خاص کرجوان نسل کو اس سے نجات  دلانے پر تاکید فرماتے ہوئے منشیات کے انتشارپرشدید افسوس کا اظہار  کرتے ہوئے اور اسے بڑا جرم قرار دیتے ہوئے امنی تنظیموں کو نصیحت کی وہ اس پر جتنا جلد ہو قابو کریں۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مزید فرمایا کہ منشیات  کی روک تھام کی ذمہ داری سب کی ہے لہذا سب اپنی اپنی موقعیت کے حساب سے اپنا کردارادا کریں خاص کرحکومتی عہدیداروں، اجتماعی امور میں دلچسپی رکھنے والے اداروں اور معاشرے کے  پڑھے  لکھے افراد  پختہ عزم و حوصلے  کے ساتھ اس وباء  کو ختم کرنے کے لئے میدان میں آئیں۔  
انہوں  نے امنی  اداروں سے  منسلک  افراد سے اخلاص، جدیت اور بیداری  کی نصیحت  کرتے ہوئے قانون کی حاکمیت   اور اسکی  ہیبت کے ساتھ ساتھ  عراقی عوام کی حفاظت  کو بہر حال یقینی  بنانے  کی دعوت دی۔
 مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف  نے انہیں عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکی مزید توفیقات میں اضافے کے لئے  بارگاہ ایزدی سے  دعائیں  بھی فرمائیں۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں