مومنین پرلازمی ہےکہ اپنے نفوس اورمعاشرے میں اصلاح کے ذریعہ موجودہ حالات کو مزید بہتری میں تبدیل کریں

مومنین پرلازمی ہےکہ اپنے نفوس اورمعاشرے میں اصلاح کے ذریعہ موجودہ حالات کو مزید بہتری میں تبدیل کریں



30/8/2019


مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں صوبہ بابل سےزیارت کوآئےحکومتی عہدیداروں اور مومنین پرمشتمل وفد سے اپنی پدرانہ نصیحتوں اور ضروری ارشادات میں فرمایا کہ مومنین پر لازمی ہے کہ اپنے نفوس اورمعاشرے میں اصلاح کے ذریعہ موجودہ حالات کومزید بہتری میں تبدیل کریں اسلئےکہ شخصی اصلاح معاشرے میں اصلاح و تبدیلی کے راستے ہموار کرتی ہے اور پھر اسکے نتیجے میں مختلف شعبوں میں ایجابی تبدیلی متحقق ہوتی ہے۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مزید فرمایا کہ مراقد مقدسہ وعتبات عالیات کی زیارت سے ہمیں اس اصلاح میں فائدہ اٹھانا چاہئےاسلئےاہلبیت علیھم السلام کے چاہنے والوں پر لازمی ہے کہ وہ روزانہ کم از کم ایک مرتبہ اپنے نفسوں کا محاسبہ کریں ساتھ ساتھ اہل بیت علیھم السلام سے تمسک کو مزید تقویت بخشیں اسلئے کہ یہی وہ واحد راستہ ہے کہ جسکی پابندی انسان کی دنیا و آخرت میں خوش بختی و تقرب الہی کی ضامن ہے۔

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں