مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں حجۃ الاسلام علامہ سید افتخار حسین نقوی دام عزہ

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں حجۃ الاسلام علامہ سید افتخار حسین نقوی دام عزہ



14/10/2019


مرجع مسلمین و جہانِ  تشیع  حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کو آئےحجۃ الاسلام علامہ سید افتخار حسین نقوی دام عزہ( ممبر اسلامی  نظریاتی کونسل پاکستان) کا  خیر مقدم فرماتےہوئےانکی زیارتیں مقبول بارگاہ ایزدی ہوں اور انہیں خدمات دین اورقوم و ملت میں مزید توفیقات نصیب ہو اسکے لئے دعا فرمائی۔
 اس ملاقات میں پاکستان میں مؤمنین کودرپیش مسائل   خصوصا اس سال  اربعین کے لئے آنے والے محترم زائرین کو جن دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا اور اسکے دائمی حلول  زیر بحث آئے جس پر مرجع عالی قدر دا ظلہ الوارف نے  فرمایا کہ میں قوم کے خادم کی حیثیت سے حتی الامکان خدمت انجام دیتا رہوں گا لیکن اسکے ساتھ ساتھ آپ سےاور پاکستان میں علماء کرام اور مومنین سے تعاون کی امید کرتا ہوں تاکہ  ان وجوہات کا سد باب کیا جاسکے جس کی وجہ سے زائرین کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں