مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کی خدمت میں ایزیدی فرقےکا خصوصی وفد

مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کی خدمت میں ایزیدی فرقےکا خصوصی وفد



3/11/2019


مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نےمرکزی دفترنجف اشرف عراق میں ملاقات کوصوبہ نینوی کےعلاقےسنجار سےآئےایزیدی فرقے کےخصوصی وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان سےاپنی پدرانہ نصیحتوں اورضروری ارشادات میں عراقی حکومت کو نصیحت  فرمائی کہ وہ تمام عراقیوں کی خدمت میں کسی طرح کی کوئی کوتاہی نہ کرے اوربلا کسی تمیز تمام شہریوں کے لئے پُرامن اورمستقر فضا فراہم کرے۔
مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف نےعراقی عوام کےدرمیان آپسی مفاہمت واتفاق پرتاکید فرماتے ہوئے بیان کیا کہ سب مل کرعراق کو درپیش چیلنجوں کا سامنا کریں تاکہ عراق امنی و اقتصادی طور پر مستقر ہوجائےاور خدا کی جانب سے نوازی گئی ان نعمتوں سےفائدہ اٹھا سکےجسکی وجہ سےعراق دنیا کےملکوں میں امتیازی حیثیت رکھتا ہے۔
اپنی جانب سے وفد نے انہیں درپیش مشاکل مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کی خدمت میں پیش کی جس پر انہوں نےعراقیوں کو تمام مشاکل سے جلد از جلد نجات ملےاسکے لئے بارگاہ ایزدی میں دعا فرمائی۔

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں