مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کی خدمت میں حجۃ الاسلام سید عبد العالی موسوی دام عزہ

مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کی خدمت میں حجۃ الاسلام سید عبد العالی موسوی دام عزہ



3/11/2019


مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ  بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف عراق میں ملاقات کو آئےحجۃ الاسلام سید عبد العالی موسوی دام عزہ کا خیر مقدم کرتے ہوئےان سےاپنی پدرانہ نصیحتوں اورضروری ارشادات میں محمد و آل محمد علیھم السلام کی عظمت و منزلت بیان کرتے  ہوئے فرمایا کہ ان کی ہی برکت سےامت مسلمہ ظلمات سے نکلی ہے اور اب تک فیضیاب ہو رہی ہےاور ہمیشہ فیضیاب ہوتی رہیگی۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نےعراق کی حالیہ صورتحال، جغرافیائی طور پراسکی اہمیت، اور خدا نے جن مادی، اقتصادی اور جغرافیائی نعمات سےعراق کو نوازا ہےبیان کرتےہوئےعراق کی آغوش میں موجود چھہ اماموں ؑ اور باقی خدا کے ولیوں کی قبریں اور اسکی وجہ  سےعراق کو حاصل برکات و فیوضات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے حوزہ علمیہ نجف اشرف کہ جو دنیا کے تما م حوزات علمیہ کی اصل و ماں کا درجہ رکھتی  ہے کی دین و مذہب کےدفاع میں اسکی خدمات  بیان کی۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں