مرجع عالی قدر دام ظله سے آیت اللہ سید محمد باقر مصباح حفظہ اللہ کی ملاقات

مرجع عالی قدر دام ظله سے آیت اللہ سید محمد باقر مصباح حفظہ اللہ کی ملاقات



21/2/2020


مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظله سے آیت اللہ سید محمد باقر مصباح حفظہ اللہ نے اپنے وفد سمیت مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔

اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظله نے اھلبیت علیھم السلام کی عظمت اور اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ مومنین کی تربیت اور انسانیت کی رھنمائی اھلبیت علیھم السلام کی تعلیمات کی مرہون منت ہے۔

دوسری جانب آیت اللہ سید محمد باقر مصباح حفظہ اللہ نے قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی  دام ظله کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔نیز یہ بھی یاد رہے کہ آیت اللہ سید محمد باقر مصباح حفظہ اللہ کا تعلق امام رضا علیہ السلام کی دھرتی سے ہے۔اور ان کا شمار مشہد مقدس کے بزرگ علماء میں ہوتا ہے۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں