دینی مناسبات کا احیاء اہلبیت علیھم السلام سےہمارےمضبوط رشتے کی علامت ہے

دینی مناسبات کا احیاء اہلبیت علیھم السلام سےہمارےمضبوط رشتے کی علامت ہے



11/3/2020


مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ  بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اورمرکزی دفتر کے  مدیرحجۃالاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے ماہ رجب المرجب    کی آمد اوراس مبارک مہینے میں دینی مناسبتوں کےسلسلےمیں  عراق کےمختلف شہروں میں منعقدہونےوالے مذہبی اجتماعات میں شرکت فرمائی اورحاضرین سےخطاب کرتے ہوئےفرمایا  کہ مومنین کی جانب سے دینی مناسبات کا احیاء اہل بیت علیھم السلام سے ہمارے مضبوط رشتے کی علامت ہے ساتھ ساتھ ہمیں اہل بیت علیھم السلام کی سیرت مبارکہ کا علم ہونا چاہئے  اوراس سے بہر حال ہمیں متمسک رہنا چاہئے۔  
موصوف نے مزید فرمایا کہ علم و معرفت کا ذریعہ صرف اور صرف اہلبیت علیھم السلام ہونے چاہیئےاسلئےکہ وہی علوم الہی   کےمنبع ومصدرہیں اور ہر زمانے میں ہمارے اوپرخدا کی حجت ہیں۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں