مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں بابل سے خواتین کے مدرسے کا وفد

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں بابل سے خواتین کے مدرسے کا وفد



23/3/2023


مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں بابل سے ملاقات کو تشریف لائےخواتین کے مدرسے (مدرسہ الحجۃ المنتظر عج) کے خصوصی وفد کا خیر مقدم فرمایا اور ان سے اپنی پدرانہ نصیحتوں اور ضروری ارشادات  میں  جناب فاطمہ زہراء علیھا السلام کی سیرت پاک کے سانچے  میں ڈھالنے پر تاکید فرماتے  ہوئے  بیان کیا کہ  
•  بلا شک و شبہ  جناب فاطمہ زہراء علیھا السلام مسلم خواتین  کے لئے نمونہ عمل ہیں  
•  میری بیٹیاں خود  کو جناب فاطمہ زہراء علیھا السلام کی تعلیمات کے سانچے میں ڈھالیں اور مکمل اسلامی حجاب کی پابندی کریں
•  ہمارا دین و مذہب خواتین اور ان کی عفت کے تحفظ کو یقینی بنانے پر تاکید کرتا ہے۔
دوسری جانب آئے  ہوئے  وفد  نے قیمتی وقت دینے پر شکریہ  ادا کیا۔




ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں