مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے حشد شعبی کے چیف آف اسٹاف کی اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے حشد شعبی کے چیف آف اسٹاف کی اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات



25/4/2023


مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج  حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر  نجف اشرف میں حشد شعبی کے چیف آف اسٹاف محترم مجاہد ابو فدک محمداوی صاحب کا ان کے وفد کے ہمراہ خیر مقدم فرمایا ۔ اس ملاقات میں عراق کی حالیہ  امنی صورتحال  اور اسے مزید محفوظ بنانے  میں حشد شعبی  کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مہمانوں سے اپنے خطاب میں فرمایا  کہ  حشد شعبی  نے مقامات مقدسہ،  وطن  اور عراقی عوام کے لئے  عظیم قربانیاں پیش کی ہیں  اور ہمارے بہادروں نے جام  شہادت  بھی نوش کئے   ان شاء اللہ وہ بروز قیامت حضرت امام حسین علیہ السلام کے انصار ان  کے اصحاب اور انؑ کے زائرین میں شمار ہوں  گے ۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مہمان وفد سے عراق کے امن اور حالیہ  صورتحال   کے متعلق واقفیت حاصل کی اور ضروری نصیحتیں بھی ارشاد فرمائی اور  بہادروں کی سلامتی اور مزید کامیابیوں کے لئے  بارگاہ ایزدی  میں دعا فرمائی ۔








ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں