حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی (دام ظلہ الوارف) نے اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے چیئرمین جناب مفتی راغب حسین نعیمی صاحب کا استقبال فرمایا
8/9/2026
مرجعِ مسلمين وجہانِ تشيع حضرت آيت اللہ العظمٰى الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظله الوارف نے اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے چیئرمین جناب مفتی راغب حسین نعیمی صاحب کا نجف اشرف میں واقع اپنے مرکزی دفتر میں خیر مقدم فرمایا۔مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے اپنے خطاب میں امت مسلمہ کو دعوت دی کہ وہ محمد و آل محمد علیھم السلام کی محبت کو اپنا شعار بنائیں کیونکہ رسولِ اکرم (ص) خود بھی اپنے اہلِ بیت علیہم السلام سے شدید محبت کیا کرتے تھے اور آپ (ص) نے تمام امت مسلمہ کو بھی اہلِ بیت علیہم السلام سے متمسک رہنے کا حکم دیا تھا. مہمان مفتی صاحب نے وقت دینے اور حسن استقبال پر مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا شکریہ ادا کیا۔