مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کی خدمت میں پاکستان سےآئےہوئے مومنین

مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کی خدمت میں پاکستان سےآئےہوئے مومنین



1/11/2020


مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نےمرکزی دفترنجف اشرف میں اسلامی جمہوریہ پاکستان سےآئےہوئےزائرین کا خیرمقدم کرتے ہوئےان سےاپنی پدرانہ نصیحتوں اورارشادات میں فرمایا کہ مومن کےلئےضروری ہےکہ جب وہ عتبات عالیات اورمقامات مقدسہ پرحاضری دے توبری عادتوں اورگناہوں سےخود کو ہمیشہ کےلئے دوررکھنےکا عزم مصمم کرے اسلئے کہ سچا شیعہ مومن وہی ہےکہ جو اہلبیت علیھم السلام کےبتائے ہوئےراستےکا پابند ہےاوراسکی عبادتیں اوراخلاق کا منبع مصدروہی پاک شخصیتیں ہوں۔ انہوں نےمزید فرمایا کہ عتبات عالیات ومقامات مقدسہ کی زیارتیں ہمارے لئےایک نایاب موقع ہیں کہ ہم اپنےانداراصلاح کو یقینی بناتے ہوئےایک نئی شروعات کریں اورامن وامان وسلامتی کو معاشرے میں یقینی بنائیں۔
مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف نےفرمایا کہ سچا مومن جو کہ اپنی اصلاح کرتا ہےاوراہلبیت علیھم السلام سےجتنا قریب ہوتا ہےاتنا ہی    وہ تقوی اوررضائے الہی کے قریب ہوتا ہے انہوں نےمومنین کو دعوت دی کہ وہ اپنے اخلاق و کردارسے حقیقی اسلام محمدی کی تبلیغ کریں اورمختلف معاشرے  میں اسی کے ذریعہ اس کی نشرو اشاعت کریں۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں