ممالک کو چاہئےکہ وہ ایک دوسرے ملک کی استقلالیت اورانکی ثقافت کا احترام کریں

ممالک کو چاہئےکہ وہ ایک دوسرے ملک کی استقلالیت اورانکی ثقافت کا احترام کریں



2/12/2020


مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کےفرزند اور مرکزی دفترکےمدیرحجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نےاپنے دفتر میں بغداد میں یورپین یونین ( اتحاد )کے سفیرمارٹن ہوٹ کا انکےوفد کے ہمراہ استقبال کرتے ہوئےان سےفرمایا کہ ضروری ہےکہ لوگوں کی ثقافتوں،  انکی مقامی رسومات کا احترام کیا جائےاسی ضمن میں تمام ملکوں کو ملکرکام کرنا چاہئےاورممالک کی استقلالیت اورانکی ثقافت کا احترام کیا جائےاور مشترکات  پراکھٹےہوکر کسی ملک کی داخلی پالیسی اورانکی خصوصیات خاص کر اخلاقیات میں دخل اندازی کے بغیر یہ  کام کیا جائے۔
 حجۃ الاسلام شیخ علی  نجفی دام عزہ  نےاس ملاقات  میں مختلف ملکوں اور ثقافتوں کےدرمیان آپسی جڑاؤ اور  میل جول اورگفت و شنید کو بڑھاوا دینے پر زوردیتے ہوئے فرمایا کہ نجف اشرف کےدروازے سب کے لئے  کھلے ہیں تاکہ  مل کر جتنا ممکن ہوسکےانسانیت کی خدمت کی جاسکے۔
انہوں نے یورپی ممالک کو دعوت دی کہ وہ طرفین کی عوام کےحق میں تعلقات  کو مزید بہتر بنائیں خاص کر اقتصادی منصوبے پرکام کریں اور ضروری ہےکہ یہ  چیزیں زمینی ہوں اورجسکا اثر بھی دکھے۔
 اپنی جانب سےمہمان سفیر نےحسن استقبال پرموصوف کا شکریہ ادا کیا۔



ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں