حضرت فاطمہ زہراء علیھا السلام ظلم و استبداد اور خدائی احکام پر تمام طرح کی زیادتیوں کے انکار اور اسکی مخالفت میں رسول اللہ ؐ کی آواز تھیں

حضرت فاطمہ زہراء علیھا السلام ظلم و استبداد اور خدائی احکام پر تمام طرح کی زیادتیوں کے انکار اور اسکی مخالفت میں رسول اللہ ؐ کی آواز تھیں



18/1/2021


مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفترکے مدیرحجۃ الاسلام  شیخ علی نجفی دام عزہ نے حوزہ علمیہ کے اساتذہ و تلامذہ   اور صوبہ  دیالیٰ  کے مومنین کے ہمراہ سامرہ  میں امامین عسکریین علیھما السلام اور امام زمانہ عج  کی خدمت میں حضرت  فاطمہ زہراء علیھا السلام  کی شہادت کا پرسہ پیش کرنے کے لئے منعقدہ جلوس فاطمیہ میں شرکت فرمائی۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ  نے فرمایا کہ حضرت فاطمہ  زہراء علیھا السلام حقیقی اسلام محمدی، واقعی عقیدہ توحید، اوامر الہیہ اور رسول اللہ  ؐ کی خلافت کی مدافع تھیں۔
جناب فاطمہ زہراء علیھا السلام  ظلم  و استبداد اور اوامر الہیہ پر ہو رہی زیادتیوں کے انکار اور اسکی مخالفت  میں رسول اللہ ؐ کی آواز تھیں ، انہوں نے فرمایا کہ جلوس فاطمیہ امامین عسکریین علیھما السلام اور امام زمانہ عج  کی خدمت میں تعزیت  پیش کرنے کے  ساتھ ساتھ حق و صداقت کی آواز کو بلند رکھنا اوردنیا  کےمومنین کرام کا دفاع بھی ہے۔




ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں