مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کی خدمت میں حوزہ علمیہ نجف اشرف و قم المقدسہ کےافاضل ومحققین پرمشتمل وفد

مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کی خدمت میں حوزہ علمیہ نجف اشرف و قم المقدسہ کےافاضل ومحققین پرمشتمل وفد



20/4/2021


مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نےمرکزی دفترنجف اشرف میں حوزہ  علمیہ نجف اشرف وقم المقدسہ کے افاضل ومحققین پرمشتمل وفد کا خیرمقدم کرتےہیں علمائےاعلام ومحققین کی میراث کو باقی رکھنے کی انکی کوششوں پران کی ستائش کی اورفرمایا کہ جان بوجھ  کراسلام کے دشمنوں نےعلماء اورانکی سیرت کوعوام کی نظروں   سےدوررکھنےکی کوششیں کی تاکہ عوام ہدایت سےدوررہےاورانہیں  علماء کی قدرومنزلت کا احساس نہ ہونے پائے۔ انہوں نےانکی ان کوشوں کوامربالمعروف ونہی عن المنکرکا عملی مصداق قراردیا۔
مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف نےانہیں دعوت دی کہ ان کےاعمال، انکی خدمات اور تمام ترکوششیں جو وہ کررہے ہیں اسمیں اخلاص کا بڑااہم کردار ہےتاکہ وہ حوزات علمیہ میں جدید آنے والے طلاب کے   نفوس میں کار آمد ثابت ہواورانکے لئےمشعل راہ کا کام کرےاوروہ  اس پرعملی و قولی طورپرعمل کریں۔
مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف نےعلامہ سید مہدی الخرسان اور انکےخانوادے کی اہمیت وعظمت بیان کرتےہوئےفرمایا کہ یہ وہ خاندان ہےکہ جسےنجف اشرف میں احترام کی نظرسےدیکھا جاتا ہے   اورانکی جو خدمات ہیں وعلمی تحفہ ہے۔
اپنی جانب سےمہمان وفد نےمرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا قیمتی وقت دینے پرشکریہ ادا کیا۔





ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں