شہداء فتوی جہاد کفائی نےاسلام اورعراق کی اسی جہادی راستے پر چل کرحفاظت کی ہےجسکی بنیاد رسول اللہ ؐ امام علی ؑ اورامام حسین ؑ نے رکھی تھی

شہداء فتوی جہاد کفائی نےاسلام اورعراق کی اسی جہادی راستے پر چل کرحفاظت کی ہےجسکی بنیاد رسول اللہ ؐ امام علی ؑ اورامام حسین ؑ نے رکھی تھی



10/5/2021


مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفترنجف اشرف میں حرم حضرت عباس علیہ السلام کربلاء مقدسہ کے وفد کا خیرمقدم کیا  اور ان سے اپنی پدرانہ نصیحتوں اور ضروری ارشادات میں فرمایا کہ   عراق کے شہداء نےعتبات عالیات،مقامات مقدسہ، چھہ اماموں کی مقدس ضریحوں اس کےعلاوہ ناموس اورعراق کی منزلت اور اس کی عزت و کرامت کی حفاظت کی ہے، انہوں نےمزید فرمایا کہ ہمارے انہیں شہداء نےاسلام اورعراق کی اسی جہادی راستےپرچل کرحفاظت  کی ہےجسکی بنیاد رسول اللہ ؐ امام علی ؑ اورامام حسین ؑ نےرکھی تھی، ان کا جہاد دین ومذہب کی مدد ہےعراق مقامات مقدسہ سے مزین ملک ہے،یہی عراق انسانیت  کو بچانے والے امام مہدی عج کی عالمی  حکومت عادلہ کا مرکزہوگا۔
واضح رہےکہ حرم مبارک کے اسی وفد میں موسسۃ  فتوی دفاع کفائی  کےوابستگان بھی تھے کہ جو اپنی انتھک کوششوں سےمرجعیت  کے پرچم تلےدہشت  گردی کےخلاف لڑی گئی مقدس دفاعی جہاد کی تدوین کا ذمہ اٹھائےہوئے ہیں اوراس جہاد عظیم کی تفصیلات  کو آنے والی نسلوں کےلئے محفوظ کر رہے ہیں۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نےان کےمذکورہ عمل کی ستائش فرمائی اورانکی ان کوششوں کو تاریخ انسانیت میں رونما ہونے والے  نایاب وعبرت ناک واقعے کومحفوظ کرنےسےتعبیرکیاانہوں نے  دہشت گردوں کےمقابل مقامات مقدسہ کےدفاع میں ان کے ڈٹ جانے  والےحوصلوں اورانکی قربانیوں پر انہیں مبارکباد پیش کی۔
اپنی جانب سےآئےہوئے وفد نےمرکزی دفتر کی جانب سے پیش کی گئی خدمات اورانکےتعاون پرشکریہ ادا کیا اورحرم مبارک کے متولی  شرعی حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد صافی دام عزہ کا سلام بھی مرجع عالیقدردام ظلہ الوارف کی خدمت میں پیش فرمایا۔




ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں