مرجع عالی قدر دام ظلہ سےمدرسہ مہد الفاطمیہ کی طالبات اور مدرسات کی ملاقات

مرجع عالی قدر دام ظلہ سےمدرسہ مہد الفاطمیہ کی طالبات اور مدرسات کی ملاقات



23/6/2021


نجف اشرف میں واقع دینی مدرسہ 'مہد الفاطمیہ ' کی طالبات اور مدرسات نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔
اس ملاقات کا مقصد مرجع عالی قدر دام ظلہ کی نصیحتوں سے فیضیاب ہونا تھا۔
اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ نے طالبات اور مدرسات کو نصیحتیں بھی فرمائیں اور ان کی توفیقات خیر کے لیے دعا بھی فرمائی۔
آخر پر قیمتی وقت دینے پر مدرسہ کی مدیرہ نے مرجع عالی قدر دام ظلہ کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔



ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں