مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں مراجع حوزہ علمیہ قم المقدسہ ( حفظھم اللہ ) کا خصوصی پیغام لیکر افاضل قم کا خصوصی وفد

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں مراجع حوزہ علمیہ قم المقدسہ ( حفظھم اللہ ) کا خصوصی پیغام لیکر افاضل قم کا خصوصی وفد



8/9/2021


 مرکزی دفتر  مرجع مسلمین  و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ  العظمیٰ الحاج   حافظ  بشیر حسین نجفی  دام ظلہ  الوارف نجف اشرف میں حوزہ علمیہ قم المقدسہ میں موجود مراجع عظام و افاضل حوزہ علمیہ آیۃ اللہ سید ھاشم حسین بوشھری  دام ظلہ ،ایران میں حوزات علمیہ کے مدیر آیۃ اللہ علامہ علی رضا اعرافی  دام ظلہ  اور جماعۃ المدرسین کی طرف سے حضرت آیۃ اللہ العظمی سید محمد سعید الحکیم طاب ثراہ کی رحلت پر تعزیت اور خصوصی پیغام لے کر افاضل قم پر مشتمل  وفد کی  تشریف آوری ۔
مذکورہ وفد نے حوزہ علمیہ قم المقدس کے مراجع کرام و افاضل حوزہ کی جانب سے سلام و دعا و تعزیت نقل کرتے ہوئے فرمایا کہ’’ ہم خاص کر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ المرجع الدینی الکبیر الشیخ مکارم شیرازی دام ظلہ ،حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ المرجع الدینی الکبیر شیخ صافی گلپائیگانی دام ظلہ کی طرف سے آپ کی خدمت میں ان کا سلام اور تعزیت پیش کرنے کے لیے حاضر ہوئے ہیں اور جوار امیر المومنین علیہ السلام میں آپ سے دعاوں کی درخواست ہے ۔اپنی جانب سے مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف نے مہمان وفد کا خیر مقدم کیا اور اپنی طرف سے مذکورہ مراجع عظام اور افاضل حوزہ علمیہ قم المقدسہ کا ان کی محبتوں پر شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ امت مسلمہ پر جوار امیر المومنین علیہ السلام کی برکات کا سلسلہ جاری ہے اور جاری رہے گا ۔



ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں