مرجعیت نجف اشرف کی طرف سے مرجع عالیقدر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید سعید الحکیم طاب ثراہ کی روح پُر فتوح کے ایصال ثواب کے لیے مجلس فاتحہ کا اہتمام

مرجعیت نجف اشرف کی طرف سے مرجع عالیقدر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید سعید الحکیم طاب ثراہ کی روح پُر فتوح کے ایصال ثواب کے لیے مجلس فاتحہ کا اہتمام



9/10/2021


مرجعیت نجف اشرف نے مشترکہ طور پر حرم امیر المومنین حضرت علی بن ابی طالب علیہما السلام و مرقد استاد المراجع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید ابو القاسم خوئی طاب ثراہ کے جوار میں مسجد خضراء میں مرجع عالیقدرحضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید سعید الحکیم طاب ثراہ کی روح پر فتوح کے ایصال ثواب کے لیے مجلس فاتحہ کا اہتمام کیا جس میں مرجع عالیقدر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ نے شخصی طور پر اور مراجع نجف اشرف کے دفاترکےنمائندوں،افاضل،علماء،اساتذہ ،طلاب حوزہ علمیہ نجف اشرف کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں عراقی قبائل کےسربراہا ن اور مومنین نے شرکت فرمائی۔
فرزند مرجعیت حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے صحافیوں سے بیان کیا کہ حوزہ علمیہ نجف اشرف کی طرف سے اپنےعظیم مرجع،عظیم استاد،عظیم مفکرکےایصال ثواب کے لیے اس مجلس ترحیم کا اہتمام کیا گیا ہے۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے فرمایا کہ مرجع حکیم طاب ثراہ اپنےافکار،اپنے منھج ،ان کے ذریعہ تربیت شدہ اساتذہ اور طلاب کے ذریعہ ہمیشہ ہمارے درمیان باقی رہیں گے بلکہ پوری امت مسلمہ اورعراقیوں کے دلوں میں ہمیشہ رہیں گے۔







ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں