فضائل ومناقبِ اہلبیت علیھم السلام کی نشر واشاعت میں خطباء منبرحسینی کا کردارعظیم ہے

فضائل ومناقبِ اہلبیت علیھم السلام کی نشر واشاعت میں خطباء منبرحسینی کا کردارعظیم ہے



2/12/2021


مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ  بشیر حسین نجفی (دام ظلہ الوارف) نے مرکزی دفتر نجف اشرف عراق میں عربی زبان کےمشہورخطیب  مرحوم علامہ سید جاسم طویرجاوی( رحمہ اللہ) کے فرزند ارجمند خطیب منبر حسینی سید ہادی طویرجاوی دام عزہ  کاان کے وفد کے ہمراہ خیرمقدم کیا اوران سےضروری  ارشادات  میں فرمایا کہ اسلامی معاشروں میں فضائل و مناقبِ اہلبیت علیہھم السلام اورتربیتی اصولوں کی نشرو اشاعت میں خطباء منبر حسینی کا کردارعظیم ہےاورانکی ذمہ داریاں بھی بڑی ہیں۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نےجناب فاطمہ زہراء علیھا السلام کی فضیلتیں بیان کرتے ہوئےفرمایا کہ انہوں نے دینِ اسلام کی تبلیغ،اس کی نشرواشاعت  میں بھرپور کردارادا  کیا اور ہمیشہ اپنے بابا رسول اللہؐ ،اپنے شوہر حضرت امیر المومنین ؑ کے شانہ بشانہ رہیں لیکن دشمنوں  نے ان پرمصیبتوں کے پہاڑ توڑے اورمظلومہ ان مظالم کو سہتیں ہوئیں اس دنیا سے رخصت ہو گئیں۔
موصوف نےمرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں مصائب اہل بیت علیھم السلام کی بھی تلاوت  فرمائی اور مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا قیمتی وقت دینے پر شکریہ ادا کیا۔



ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں