متقی کون ہے ؟ اور روایات میں کس کو متقی کہا گیا ہے؟

متقی کون ہے ؟ اور روایات میں کس کو متقی کہا گیا ہے؟



3/1/2022


پاکستان اور انگلینڈ کے وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقات
کراچی ملتان اور انگلینڈ  سے آئے ہوئے مومنین نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔
اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مومنین کو بتایا کہ زیارت کیسے قبول ہوتی ہے اور  ہمیں کیسے پتہ چلے کہ ہماری زیارت قبول ہوگئی ہے۔
مزید برآں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے محاسبہ نفس کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ امام صادق علیہ السلام فرماتے ھیں جو ہر روز اپنا محاسبہ نہیں کرتا وہ ہم میں سے نہیں ہے اور ہر روز محاسبہ نفس کرنا متقی بننے کے لئے پہلا قدم ہے۔خداوند متعال صرف متقی کے اعمال قبول کرتا ہے۔
آخر پر آئے ہوئے مومنین نے قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔





ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں