بروز حشر مومن کی نیکیاں اگر رائیگاں ہوگئیں تو اس سے بڑا نقصان اور کیا ہوگا

بروز حشر مومن کی نیکیاں اگر رائیگاں ہوگئیں تو اس سے بڑا نقصان اور کیا ہوگا



11/1/2022


مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ  العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی  دام ظلہ  الوارف   نے   مرکزی  دفتر  نجف اشرف  میں لبنان سے زیارت  کو آئے   مومنین سے اپنی  پدرانہ  نصیحتوں اور ضروری  ارشادات  میں  فرمایا کہ  انسان  کو چاہئے  کہ تقوی  کے  بلند مراتب   اور تقرب الہی  کے  حصول  کے  لئے  بھرپور  کوششیں  کرتا  رہے   اور اس کے لئے  ضروری ہے   کہ  انسان  اپنے نفس کے محاسبے  کا خود کو عادی  بنالے   اور کم از کم روزانہ  ایک مرتبہ  اپنے افعال و اقوال پر غور و فکر کرے   اگر غلطی  سرزد ہوئی ہے تو اسکی اصلاح کو یقینی  بنائے   اور اگر مرضی الہی  کے  مطابق تھے تو  اس پر شکر خدا  بجا لئے  ۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف  نے مزید فرمایا کہ  دنیا میں  کی  گئی  غلطیوں اور گناہوں کے سبب  اگر بروز حشر   نیکیاں رائیگاں  ہو گئیں  تو مومن کا اس سے  بڑا نقصان اور کیا ہوگا   اس لئے  اگر  کسی  دوسرے  مومن  کےحق میں کوئی زیادتی کی ہے تو   اس کا اسی دنیا  میں ازالہ  کریں   اور اس دنیا کو اصلاح اور   بہتری کے لئے  استعمال کریں   اور ذاتی  اور پورے  معاشرے  کی  اصلاح  کے لئے   محاسبہ نفس   سے بہتر اور کوئی  چیز نہیں  ۔  
 مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف  نے  مزید فرمایا کہ  ہماری  ماں  بہنوں   اور بیٹیوں کو  جناب فاطمہ زہراء علیھا السلام  کی اقتداء  کرنا چاہئے   اور خود کو انکی سیرت پاک   اور اخلاق  کے سانچے  میں ڈھالنا چاہئے   اور پردے کو بہر صورت  یقینی  بنانا چاہئے   اس کے ذریعہ  انہیں دنیا و آخرت کی  خوشبختیاں   اور جناب فاطمہ  زہراء علیھا السلام  کی  شفاعت  نصیب ہوگی۔



ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں