مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں نجف اشرف کے پولیس کے سربراہ

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں نجف اشرف کے پولیس کے سربراہ



13/1/2022


مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ  العظمیٰ الحاج حافظ  بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف  نے   مرکزی  دفتر  نجف اشرف میں  ملاقات  کو آئے   نجف اشرف  کے  پولیس کے جدید سربراہ   بریگیڈیئر  باسم مجید   اسدی  کا خیر مقدم کرتے  ہوئے  ان سے  اپنی پدرانہ نصیحتوں اور ضروری ارشادات  میں فرمایا کہ   نجف اشرف  میں  کام کرنے کا جو موقع آپ کو ملا ہے  در حقیقت یہ حضرت امیر المومنین علیہ السلام کی خدمت کا آپ کو موقع ملا ہے  نجف اشرف کی خدمت حضرت امیر المومنین علیہ السلام کی خدمت  ہے  نجف اشرف  کو اللہ   نے پوری دنیا کے  شہروں پر  اسکی فضا  اسکی ہوا اسکی زمین  اور اسکے ارتباط کی  وجہ  سے سب پر امتیازی حیثیت  سے نوازا ہے  ۔  
مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف  نے  ان سے  مخاطب ہوتے  ہوئے  فرمایا کہ   نجف اشرف  کے امن اور یہاں  کے شہریوں  کا خیال  رکھنا اخلاقی شرعی  اور قانونی  واجب  ہے   اور یہ  عظیم ذمہ داری ہے   جسکی ادائیگی  کے لئے  مخلصانہ  عمل  ، لگن اور انتھک کوششوں کی ضرورت ہے  ۔
مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف  کے فرزند اور مرکزی  دفتر  کے  مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی  نجفی دام عزہ  نے  بیان کیا کہ   نجف اشرف  کی محبت   اور  اس سے ارتباط  عظیم شرف کے ساتھ ساتھ   عظیم ذمہ داری  بھی ہے   اور پولیس کے شعبے  میں خدمت  انجام  دینے  والے اپنی اسی محبت اور ارتباط کا اظہار  اسکے اور یہاں کے شہریوں کے امن و استقرار  کی حفاظت  کے ذریعہ  اظہار  کرتے ہیں اور کرنا  بھی چاہئے  ۔



ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں