مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں صوبہ واسط کے گورنر

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں صوبہ واسط کے گورنر



9/5/2022


مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف  نے مرکزی دفتر  نجف اشرف  میں عید الفطر کی مبارکباد پیش کرنے کے لئے آنے  والے مختلف رسمی و غیررسمی وفود کا استقبال کیا، اسی ضمن میں صوبہ واسط کے گورنر ڈاکٹر محمد جمیل میاحی کا ان کے وفد کے ہمراہ خیرمقدم کرتے  ہوئے  ان سے اپنے خطاب میں فرمایا  کہ  حکومتی عہدیداروں اور ذمہ داروں کو حضرت امیر المؤمنین علی بن ابیطالب علیھما السلام کی  تاسی اور پیروی  کرنا چاہئے   انہوں نے  متعدد اطراف پر پھیلی  ہوئی  حکومت   کو عدالت  کے ساتھ چلایا اور معاشرے  کے ہر طبقے کو مساوات کے ساتھ دیکھا اور عدالت  کو اپنی حکومت  کا نصب العین قرار دیا فقراء و محتاجوں کا خاص خیال رکھا  اور انکی ضروریات زندگی  کو پورا کرنے کی پوری کوشش کی۔
انہوں نےمزید فرمایا کہ   حکومتی اداروں اور شعبوں میں امور کی متابعت کرتے رہیں خاص کر عوام سے جڑے خدماتی  امور  پر زیادہ توجہ  ہونی چاہئے  اور اپنے ملک اور معاشرے  کے تئیں جو آپ کے کاندھوں پر ذمہ داریاں ہیں اسے بہتر سے بہتر انداز میں انجام دیں  انہوں  نے  مہمانوں کی  توجہ  مبذول کراتے  ہوئے  فرمایا کہ  عراق اس بات کا مستحق ہے کہ اس  کے دفاع میں تمام تر کوششوں کو بروئے  کار لایا جائے   اور اسکے امن و استقرار کا خیال رکھا جائے   اللہ  نے اسے بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے  اور اسے ایک امتیازی حیثیت  بھی عطا کی  ہے  کہ  یہی  تقریبا ۱۴۰۰ سال قبل حضرت امیر المومنین علیہ السلام  کی  دنیا کی اکیلی  حکومت عادلہ  کا مرکز تھا اور ان شاء اللہ حضرت امام زمانہ  عج کی بھی حکومت  الہیہ  کا مرکز  ہوگا ۔



ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں