جامعۃ المصطفیٰ العالمیۃ ایران کے اساتذہ و تلامذہ محضر مرجعیت میں

جامعۃ المصطفیٰ العالمیۃ ایران کے اساتذہ و تلامذہ محضر مرجعیت میں



10/5/2022


مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف  نے مرکزی دفتر  نجف اشرف  میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیۃ ایران کے اساتذہ  و تلامذہ   پر مشتمل وفد  کا خیر مقدم کرتے  ہوئے  ان سے اپنی پدرانہ نصیحتوں اور ضروری ارشادات  میں فرمایا کہ  ارشاد خداوندی  ہے   قَدْ أَفْلَحَ مَن زَكَّاهَا * وَقَدْ خَابَ مَن دَسَّاهَا اس آیت  مبارکہ  میں تزکیہ نفس کا ہمیں حکم دیا گیا ہے اور اس آیت اور تزکیہ  نفس کا مومن کی عملی،علمی اور اسکی زندگی میں روحانی اور عملی اثر ہے ۔
  مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف نے  مزید فرمایا کہ قول پر عمل کو مقدم رکھا جائےاس لئے  کہ  شاگردوں پر سب سے زیادہ  یہ اثر انداز ہوتا ہے ۔
انہوں نے مزید فرمایا  کہ حصول علم ڈگریوں  اور دنیاوی پست اغراض کے حصول کے لئے   نہیں ہونا چاہئے بلکہ رضائے الہی کے لئے  ہو تبھی اس کا فائدہ ہے اور اسی میں بقا ہے ، انہوں نے اساتذہ و تلامذہ  کو بابرکت زیارت سے کسب فیض کی بھی نصیحت فرمائی  ۔
دوسری جانب مہمان وفد نے مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف کی  خدمت میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیۃ کی خدمات پیش کی اور ان کا شکریہ  ادا کیا۔



ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں