مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں حشد شعبی کے زخمیوں کا وفد

مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں حشد شعبی کے زخمیوں کا وفد



30/5/2022


 مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے  مرکزی دفتر نجف اشرف میں  حشد شعبی  کے زخمی مجاہدوں  کے خصوصی وفد کا خیر مقدم کرتے  ہوئے  ان سے اپنی  پدرانہ نصیحتوں اور ضروری ارشادات  میں فرمایا  کہ  دنیا آخرت کی کھیتی ہے لازمی  ہے کہ  دنیا میں ہمارا ہدف ایسا ہو کہ  اس کا نتیجہ  نیک ہو  تاکہ  بروز حشر  ہمیں حقیقی کامیابی نصیب ہو ۔
مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف نے مجاہدوں سے  مخاطب ہوتے  ہوئے  فرمایا کہ  تعلیمات  اسلامی  اور اسلامی احکام کی پابندی لازمی ہے  یہ دین  کی  شناخت  و پہچان  ہے   اور ہر مومن کو خود کو  اخلاق  محمد و آل محمد علیھم السلام  کے سانچے  میں ڈھالنا چاہئے  اس لئے کہ یہ  دینی  و مذہبی  اعلیٰ قامت کا دستور اور منھج ہے ۔






ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں