مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں افغانستان کے شیعہ علماء کی شوریٰ کا خصوصی وفد

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں افغانستان کے شیعہ علماء کی شوریٰ کا خصوصی وفد



3/1/2023


مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر  نجف اشرف میں زیارت کو آئے  افغانستان سے شیعہ علماء کی شوری  کے خصوصی وفد کا خیر مقدم کرتے  ہوئے  ان سے اپنی پدرانہ نصیحتوں اور ضروری ارشادات  میں ریاست افغانستان میں مسلمانوں کے درمیان پُرامن بقائے باہمی کی اہمیت پر زور دیا، خون اور جانوں کے تحفظ اور مسلمانوں کے درمیان خونریزی کو روکنے  کے لئے ہر ممکنہ کوششوں پر تاکید فرمائی۔
دوسری جانب آئے  ہوئے  مہمان وفد  نے افغانستان کی عمومی طور پر اور خصوصی طور پر مومنین کی حالیہ    صورتحال اور اپنی شوری کی کارکردگیاں پیش کی   جس پر مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف نے مزید توفیقات کے لئے بارگاہ ایزدی  میں دعا فرمائی  مہمان وفد نے قیمتی وقت دینے  پر شکریہ  ادا کیا اور مرجعیت  کی زیارت  کو اپنے لئے عظیم شرف قرار دیا ۔




ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں