جناب فاطمہ زہراء علیھا السلام ہم سب پر حجت الہی ہیں

جناب فاطمہ زہراء علیھا السلام ہم سب پر حجت الہی ہیں



14/1/2023


مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف  کے  فرزند اور مرکزی دفتر  کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے جناب فاطمہ زہراء علیھا السلام کی ولادت کے پُر مسرت موقع پر مسجد کوفہ المعظم  میں بچیوں کے مرحلہ تکلیف میں پہنچنے کی مناسبت پر انکی تعظیم و تکریم میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کی  اور حاضرین سے خطاب فرمایا
انہوں نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ جناب فاطمہ زہراء علیھا السلام تمام مونین کے لئے نمونہ عمل ہیں اور وہ  ہم سب پر حجت الہی  ہیں، جو دنیا و آخرت کی سعادت وخوشبختیاں چاہتا  ہے اسے ان کی سیرت  پر عمل کرنا چاہئے
انہوں نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ آج کی ہر بیٹی ہر زوجہ اور ہر ماں کو  انکی اتباع کرنا چاہئے اس لئے کہ وہ   ان سب کے لئے مثال ہیں ساتھ ساتھ وہ  ایسی مومنہ مثالی خاتون تھی  کہ جنہوں نے نہ کہ صرف اپنے زمانے کے امام کا دفاع کیا بلکہ ظلم و بربریت کے خلاف ڈٹ کر کھڑی رہیں۔







ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں